13 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان میں مخدوموں کی کثرت کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں

ابنا: ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیراہتمام پندرہ روزہ زیارتی تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں قم المقدس میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انبیاء کرام انسانیت کے معلم اور رہنماء بن کر آئے، انکی تعلیمات کی پیروی میں نوع بشر کی نجات کی ضمانت ہے۔

انہوں نے مخدوم بننے کی بجائے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، پاکستان میں مخدوموں کی کثرت کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، جن کی زندگی کا ہدف لوگوں سے خدمت لینا ہے۔

انسان کی زندگی کا ہدف اللہ سے ملاقات ہے اور انبیاء و رسل اس راستے کے رہبر ہیں۔ ولایت فقیہ مشن انبیاء کا تسلسل ہے، امام خمینی (رہ) کی ذات میں ہمیں کردار انبیاء (ع) کی جھلک نظر آتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تعلیم مولانا تجمل عباس جعفری نے بھی خطاب کیا۔

.......

/169